راک آف ایج میں ٹام کروز راک سٹار روپ میں جلوہ گر ہوں گے

لاس اینجلس ۔ ٹام کروز راک سٹار کے روپ میں مداحوں کو حیران کر نے کیلئے تیار ہیں۔ میوزیکل کامیڈی فلم ایجز آف روک کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ فلم مشن امپوسبل کے بعد ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز ایک راک سٹار کے روپ میں اپنے مداحوں کو حیران کر نے کیلئے تیار ہیں اور ان کی نئی میوزیکل کامیڈی فلم ایجز آف روک کا پہلا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیاہے۔ مو جودہ جدید دورمیں بننے والی اس فلم میں ٹام کروز ایک راک سٹار کا کر دار ادا کر رہے ہیں جو اس فلم میں 80 ء کی دہائی کے راک سٹارز کا اندازاپناتے ہوئے لمبے بالوں اور سر پر رومال باندھے نظر آرہے ہیں ۔ میوزک اور کامیڈی سے بھر پور ا س فلم میں ٹام کروز کے علا وہ نمایاں اداکاروں میں برینڈ ریوسیل اور جونز زیٹا کیتھرین بھی شامل ہیں۔ اس فلم کے ذریعے راک سٹار ٹام کروز اپنے مداحوں کو 80کی دہائی میں لے جائیں گے جواگلے سال جون میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔



















اہم بیرونی روابط